ہمدردی صرف زبانی کلامی یا نعروں سے نہیں عمل کام کرنے سے ہوتی

جھنگ (قومی آواز ویب ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے جھنگ میں کسان پیکج کے تحت کسانوں میں امدادی چیک تقسیم کیے۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا وہ مشکل وقت میں کسی کا ساتھ نہیں چھوڑتے۔ کسانوں کی مشکل کی گھڑی میں ان کے مطالبہ کئے بغیر ان کے لیے 341 ارب روپے کا پیکج بنایا۔ اپنے خطاب کے دوران وزیراعظم تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بنائے بغیر نہ رہ سکے۔ انہوں نے کہا ہمدردی صرف زبانی کلامی یا نعروں سے نہیں عملی کام کرنے سے ہوتی ہے۔ کسانوں کی ہمدردی کا کہنے والے الیکشن کمیشن پہنچے اور کسان پیکج رکوا دیا۔ ہائی کورٹ میں اپیل دائر کر کے کسان پیکج بحال کرایا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچایا۔ صحت کی بیمہ پالیسی پر کام کر رہے ہیں۔ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے تیزی سے کام جاری ہے۔ اس سے پہلے گلگت میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ گلگت بلتستان میں اصلاحات چاہتے ہیں اور اس کے لیے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ گلگت اور سکردو کی بجلی ضروریات پوری کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ اسکردو سے گلگت شاہراہ پر جلد کام شروع ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں تعمیر کی جانے والی شاہراہ اقتصادی راہداری کا حصہ ہو گی۔ وزیر اعظم نے زلزلے سے ہونے والے نقصانات پر دکھ کا اظہار کیا اور دیا مر اور غذر کے زلزلہ متاثرین میں چیک تقسیم کئے۔ اس موقع پر گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ اور گورنر بھی نواز شریف کے ساتھ تھے۔ گلگت بلتستان کے نئے گورنر میر غضنفر علی نے بھی اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔


متعلقہ خبریں