یارک اسٹریٹ پر سیاحتی بس اور پولیس کار میں تصادم ، سات افراد زخمی

بدھ 15 اگست 2018
قومی آواز- ٹورنٹو
ٹورنٹو پولیس کے اعلامیے کے مطابق یارک اسٹریٹ پر منگل کی شام ہونے والے ایک حادثے میں ایک سیاحتی بس اور ایک پولیس کار میں تصادم کے نتیجے میں سات افراد زخمی ہو گئے جن میں پانچ پولیس آفیسرز بھی شامل تھے۔ یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر پڑھ رہے ہیں
دونوں گاڑیوں بھی کافی نقصان پہنچا ہے ۔ پولیس آفیسر کلنٹن اسٹیبل کا کہنا ہے کہ سیاحتی بس مشرقی روڈ کی طرف جا رہی تھی جبکہ پولیس کار مغربی روڈ کی طرف آ رہی تھی اور دونوں گاڑیوں کے درمیان کے تصادم کائنز اسٹریٹ اور یارک اسٹریٹ کے سنگم پر ہوا۔ پولیس حادثے کی تحقیقات کر رہی ہے