یہودی کمیونٹی کے اسکول کو دھمکی کے بعد اسکول خالی کرا لیا گیا

قومی آواز: ٹورانٹو: اینکس میں واقع یہودی کمیونٹی کے اسکول مائیلز ناڈل جیوش کمیونٹی سینٹر کو پچھلے دنوںاس وقت فوری طور پر خالی کروا لیا گیا جب اسکول کی کسی نامعلوم زریعے سے دھمکی موصول ہوئی ۔پولیس کے مطابق ٹورنٹو کے اس سینٹر کو منگل کی صبح دھمکی آمیز فون کال موصول ہوئی تھی جس میں اسکول کو نقصان پہنچانے کی بات کی گئی تھی۔اسکول انتظامیہ کے مطابق اس واقعے کے بعد وہاںاحتیاطاً بم ڈسپوزل اسکواڈ اور فائر بریگیڈ بھی طلب کر لی گئی تھی تاہم اس کی ضرورت نہیں پڑی ۔علاقے میں اس واقعے کے بعد ایک مظاہرے کا اہتمام بھی کیا گیا تھا تاہم علاقہ ابھی تک بند پڑ اہے۔اس واقعے کے بعد ہیولٹ اکیڈمی نام کی ایک اور درسگاہ کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔ مزید تحقیقا ت جاری ہیں