یہ دن پاک چین دفاعی تعاون میں اہم سنگِ میل ہے، ایئر چیف مارشل

March 07, 2017

قومی آواز ۔ کامرہ ۔ پاکستان ایرو ناٹیکل کمپلیکس کامرہ نے ایک ہزار طیاروں کی مکمل اوور ہالنگ مکمل کر لی، پاکستان میں ایوی ایشن انڈسٹری اورطیارہ سازی کے تاریخ ساز دن پرایئر چیف مارشل سہیل امان کا کہنا ہے کہ آج کا دن پاک چین دفاعی تعاون میں ایک اور اہم سنگِ میل ہے۔

پاکستان ایروناٹیکل کملپیکس کامرہ میں ایک ہزارویں جہاز کی رولنگ آؤٹ تقریب کا اہتمام کیا گیا، ایئر کرافٹ ری بلڈ فیکٹری کے ایم ڈی ایئر کموڈور ساجد اعوان اور ایم ڈی ایویانکس پروڈکشن فیکٹری ایئر کموڈور سبحان نے شرکاء کو بریفنگ دی۔

تقریب میں وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین مہمان خصوصی شریک تھے، جبکہ چیف آف دی ایئر اسٹاف، ایئر چیف مارشل سہیل امان، چیئرمین پی اے سی ایئر مارشل ارشد ملک، سیکریٹری ڈیفنس پروڈکشن اور پاک آرمی و فضائیہ کے سینئر افسران اور چین کی معروف ایرو ٹیکنالوجی کمپنی کے وائس پریذیڈنٹ بھی تقریب میں موجود تھے۔