گریمی ایوارڈز کا میلہ برطانوی گلوکارہ ایڈیل نے لوٹ لیا

گریمی ایوارڈز کا میلہ برطانوی گلوکارہ ایڈیل نے لوٹ لیا
February 13, 2017

قومی آواز لاس اینجلس:

لاس اینجلس میں 59 ویں سالانہ گریمی ایوارڈ کی تقریب میںستارے جگمگائے اورمختلف فنکاروں نے شاندار پرفارمنس سے تقریب میں چار چاند لگادیئے۔

ڈیوڈ بوئے کی البم ’بلیک اسٹار‘نے پانچوں نامزد کیٹیگریز میں ایوارڈ جیت لیے۔

برطانوی گلوکارہ اڈیل نے گانے’ہیلو‘کے لیے بہترین سانگ کےگریمی ایوارڈسمیت پانچ کیٹیگریز میں ایوارڈ اپنے نام کیے۔

سب سے زیادہ نامزدگیاں حاصل کرنے والی بیونسے دو ایوارڈز لے سکیں۔

تقریب میں آنجہانی پاپ سنگر پرنس جارج مائیکل کو خراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔