زمبابوے : 17 نومبر ، 2018 مسافر بس گوندا سے پیٹ برج جارہی تھی بس کی چھت پر رکھا گیا گیس سلنڈر پھٹ گیا۔ زمبابوے کے شہر گوندا سے پیٹ برج جانے والی مسافر بس آگ لگنے کے باعث مکمل طور پر تباہ ہوئی جس میں سوار 42 مسافر جھلس کر ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہیں۔ حادثے کے حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ ممکنہ طور پر بس کی چھت پر رکھا گیا گیس سلنڈر پھٹنے کے باعث واقعہ پیش آیا۔ پولیس کے ترجمان چیرٹی چرمبا نے بس حادثے سے متعلق کہا کہ حادثے میں 42 افراد ہلاک اور 24 زخمی ہوئے، جب کہ زخمیوں میں سے بھی بیشتر کی حالت تشویشناک ہے۔ زمبابوے میں کام کرنے والے فلاحی ادارے ریڈ کراس نے حادثے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آگ لگنے کے باعث بس مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔
قومی آواز: پیٹ برج
ہرارے: زمبابوے کے دارالحکومت سے 550 کلو میٹر دور ڈسٹرکٹ گوندا میں گاڑی میں اچانک آگ بھڑکنے کے باعث 42 مسافر ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔