مسلمانوں کی مدد کے لئے رضاکاروں نے سحری و افطار گھروں پر پہنچانا شروع کر دی

قومی آواز :ٹورنٹو،
کینیڈین نیوز3 مئی ، 2020،
ٹورنٹو میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والے لاک ڈاﺅن اور ماہ رمضان کے دوران مسلمانوں کی سحری اور افطار ی کے لئے ہونے والی پریشانی کو دیکھتے ہوئے کئی رضا کار تنظیمیں میدان میں آ گئی ہیں۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔ یہ تنظیمیں لوگوں کو ان کے گھروں پر سحری اور افطاری پہنچا کر نہ صرف حکومت کی مدد کر رہی ہیں بلکہ ثواب بھی سمیٹ رہی ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ یہ تنظیمیں اپنی مدد آپ کے تحت کام کر رہی ہیں اور حکومت سے کسی قسم کی مدد حاصل نہیں کر رہیں۔


متعلقہ خبریں