رمیز راجہ پی سی بی کے نئے چئیر مین ہوں گے، گرین سگنل مل گیا

 

قومی آواز،
اسپورٹس نیو ز 27اگست،2021
احسان مانی کی جانب سے پی سی بی کا عہدہ چھوڑنے کے بعد امکان ہے کہ نئے چئیر مین رمیز راجہ ہوں گے۔ کہا جا رہا ہے کہ اس عہدے کے لئے سب سے مضبوط امیدوار رمیز راجہ ہی ہیں جنہیں گرین سگنل دے دیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔اس عہدے پر تقرری کیلئے چار ہفتے تک کا وقت لگے گا۔ پی سی بی آئین کے تحت پیٹرن انچیف وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے دو بورڈ ارکان کی نامزدگی ہو گی جس میں ایک نام رمیز راجہ کا ہوگا۔بعد ازاں الیکشن شیڈول کا علان ہو گا اور گورننگ باڈی کے اجلاس میں نئے چئیر مین کا انتخاب ہو گا۔


متعلقہ خبریں