آئرلینڈ میں ویمن کرکٹ میچ کے دوران پالتو کتا گیند لے کر فرار

قومی آواز،
اسپورٹس نیو ز 14ستمبر،2021

آئرلینڈ میں بری ڈی اور سی این این کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان ہونے والے میچ میں ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔جب میچ کے نویں اوور میں ایک باؤلر کی جانب سے پھینکی جانے والی گیند پر بیٹسمین نے ہیٹ لگائی تو فیلڈر نے گیند اٹھا کر وکٹ کیپر کی طرف اچھالی مگر اس دوران فیلڈ کے باہر سے ایک کتا اندر داخل ہوا اور گیند کو اپنے منہ میں دبا کر رفو چکر ہوگیا جس کے بعد سارا میدان زعفران زار بن گیا۔ کتے کے مالک کے آنے اور کتے سے گیند واپس لینے کے بعد میچ دوبارہ شروع ہو سکا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ آئی سی سی نے سوشل میڈیا پر کتے کی تصویر کے ساتھ اسے ڈاگ آف دی منتھ کا خطاب دیا ہے۔


متعلقہ خبریں