ذاتی زندگی پر سوالات بالکل پسند نہیں

ممبئی(قومی آواز ویب ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما نے کہا ہے کہ انھیں ذاتی زندگی پر کرنے والے سوالات بالکل پسند نہیں ہیں۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چیٹنگ کے دوران انوشکا شرما سے ایک مداح نے پوچھا کہ ایسا کون سا سوال ہے جو انھیں پریشان کرتا ہے۔اس کے جواب میں انوشکا نے کہا کہ انھیں یہ قطعی پسند نہیں کہ کوئی ان کی جاسوسی کرے اورمیری ذاتی زندگی میں دخل دے۔انھوں نے چیٹ کے دوران کہا کہ ان کی مشکل ترین فلم این ایچ 10‘ تھی تاہم انھیں جو پزیرائی ملی وہ بہت حوصلہ افزا تھی۔واضح رہے کہ انوشکا فلمساز ان دنوںکرن جوہر کہ فلم ’اے دل ہے مشکل‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔


متعلقہ خبریں