March 7, 2017
قومی آواز ۔ ٹورانٹو ۔ائیر پورٹ روڈ پرمنگل اور بدھ کی درمیانی شب ایک آئل ٹینکر کے الٹ جانے کی وجہ سے روڈ پر 23ہزا ر لیٹر سے زائد تیل بہہ گیا جس سے روڈ پر انتہائی ایمرجنسی کی صورتحال پیدا ہو گئی اور سیکوریٹی اداروں کے ساتھ ساتھ محکمہ ماحولیات کے اہلکاروں کو طلب کرنا پڑ گیا جنہیں اس ہزاروں لیٹر تیل کو مزید پھیلے سے روکنے کے لئے جان توڑ کوشش کرنی پڑی۔ٹینکر میں 33ہزار لیٹر تیل موجود تھا جس کے بہنے سے قریبی علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔خدشہ تھا کہ تیل کہیں روڈ کی درزوں اور نشیبی علاقوں کی طرف نہ نکل جائے اس لیئے کم وقت میں زیادہ کام کرنا تھا۔اس واقعے کے بعد ہائی وے کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے تاکہ علاقے کی صفائی کی جا سکے۔پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔