قومی آواز اسپورٹس نیو ز ، 17جنوری ،2022 عالمی شہرت یافتہ ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ ویزا منسوخ ہونے کے بعد آسٹریلیا سے دبئی پہنچ گئے۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔ آسٹریلوی حکام کا کہنا ہے کہ ان کا ویزا کورونا ویکسینیشن کارڈ کے ایکسپائر ہونے کے بعد منسوخ کیا گیا۔ جوکووچ نے دبئی پہنچنے کے بعد بتایا کہ وہ آسٹریلیا میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنے کے لیے دوبارہ جائیں گے تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ دبئی سے اب کہاں جانا چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ جوکووچ نے 9 مرتبہ آسٹریلین اوپن ٹائٹل جیت رکھا ہے۔