قومی آواز، کینیڈین نیوز،6مئی ،2021 ڈرہم پولیس کے مطابق اجیکس کے علاقے میں روز لینڈ روڈ پر ایک ٹریفک حادثے میں دو افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے ۔ حادثے کا شکار ہونے والی دونوں گاڑیاں بھی اس تصادم میں تباہ ہو گئیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ پولیس نے سلم روڈ اور روزلینڈ روڈ کو دونوں جانب سے ٹریفک کے لئے بند کر دیا ہے ۔ پولیس کے مطابق ابھی تک اس بارے میں تفصیلات معلوم نہیں ہو سکیں کہ آنے سامنے سے یہ تصادم کیسے رونما ہوا ۔ حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔