قومی آواز
شوبز نیو ز ، 29جنوری ،2022
اداکارہ شویتا تیواری کی جانب سے ایک متنازعہ بیان سامنے آنے کے بعد انہیں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا جس کے بعد شویتا تیواری نے اپنا بیان واپس لینے اور معافی مانگنے کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر اور توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔ انہوں نے یہ متنازع بیان اپنی ویب سائٹ شو اسٹاپر کی ایک اشتہاری تقریب میں دیا تھا جس کے بعد ہندو انتہا پسندوں نے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرادی تھی۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ ان کا ارادہ کسی کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کا بالکل نہیں تھا اور وہ اپنے بیان پر معذرت خواہ ہیں