قومی آواز
شوبز نیو ز، 4نومبر،2021
پاکستان کے شو بز اسٹار فیصل قریشی دبئی میں ہونے والے ایک ٹریفک حادثے میں بال بال بچ گئے۔ خبروں کے مطابق وہ ان دنوں پیسا ایوارڈ کی ایک تقریب کے سلسلے میں دبئی میں مقیم ہیں جہاں ایک سفر کے دوران ان کی ٹیکسی سامنے سے آنے والی گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں فیصل قریشی اور ڈرائیور زخمی ہوگئے۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔فیصل قریشی نے حادثے کے بعد اپنے ٹوئیٹر پیغام میں بتایا کہ انہیں معمولی چوٹیں آئی ہیں مگر گاڑی تباہ ہو گئی جس سے حادثے کی شدت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے اپنے مداحوں سے دعا اور صحتیابی کی درخواست کی ہے۔