قومی آواز ۔ بیت المقدس: ۔ غاصب اسرائیلی حکام نے مسجد اقصیٰ کے خطیب عکرمہ صبری پر مغربی کنارے جانے پر 4 ماہ کی پابندی لگادی— فوٹو: عرب میڈیا عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکام نے مسجد اقصیٰ کے خطیب پر سفری پابندی کاحکم ایمرجنسی قانون مجریہ1945 کے تحت جاری کیا ہے۔ غاصب اسرائیلی حکام نے مسجد اقصیٰ کے خطیب عکرمہ صبری پر مغربی کنارے جانے پر 4 ماہ کی پابندی لگا دی ہے جب کہ اُن کے ملک چھوڑنے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
غزہ: اسرائیلی فوج کی نہتے فلسطینیوں پر فائرنگ سے 4 شہید، 950 سے زائد زخمی صیہونی افواج کی جانب سے مسجد اقصیٰ کے خطیب پر چند سالوں کے دوران پانچویں بار سفری پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ خیال رہے کہ مغربی کنارے کے علاقے اور غزہ کی پٹی میں 30 مارچ سے اب تک صیہونی افواج کے ہاتھوں 53 فلسطینی شہید اور سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔
Friday May 11
اسرائیلی حکام نے مسجد اقصیٰ کے خطیب شیخ عکرمہ صبری کے مغربی کنارے جانے ملک چھوڑنے پر 4 ماہ کی پابندی عائد کر دی ہے۔