قومی آواز :
عالمی نیوز،7اپریل ، 2021
اسرائیل میں الیکشن کے بعد کسی بھی سیاسی جماعت کو حکومت بنانے کے لئے مطلوبہ اکثریت نہیں مل سکی ہے اور ہر بڑی جماعت کسی دوسری جماعت کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کے لئے سرگرم ہے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ اس موقع پر اسرائیل کے صدر نے معمولی اکثریت رکھنے والے نیتن یاہو کو حکومت بنانے کی دعوت دی ہے تاہم وہ اعتماد کا ووٹ نہیں لے پائیں گے۔ اس صورتحال میں اسرائیل کی ایک اسلامی تنظیم القائمہ العربیہ الموحدہ کو مرکزی حیثیت حاصل ہو گئی ہے۔تنظیم جس پارٹی کی حمایت کرے گی وہی حکومت بنانے میں کامیاب ہو جائے گی ۔