قومی آواز، عالمی نیوز،18مئی ،2021 اسرائیل کے غزہ پر حملوں کے دوران اسلامی یونیورسٹی کی عمارات بھی تباہ ہو گئیں ہیں جبکہ پچھلے دو ہفتے میں شہید ہونے والوں کی تعداد دو سو بارہ تک پہنچ گئی ہے ۔ شہید ہونے والوں میں اکسٹھ بچے ، پینتیس خواتین ، سولہ بزرگ و دیگر شامل ہیں جبکہ کئی سو لوگ زخمی ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو فون کر کے جنگ بند کرنے کی اپیل کی ہے مگر ساتھ میں اسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی کے ایک معاہدے پر دستخط بھی کئے ہیں جس پر مسلم رکن پارلیمنٹ الہان عمر نے شدید احتجاج کیا ہے ۔