قومی آواز :
کینیڈین نیوز،14اپریل ، 2021
اسکار بورو ہیلتھ نیٹ ورک کا کہنا ہے کہ وہاں ویکسین کی قلت کے پیش نظر دو ویکسین کلینک عارضی طور پر بند کر دئیے گئے ہیں۔ نیٹ ورک کی ویب سائیٹ پر کہا گیا ہے کہ سینٹی نیل کالج اور سینتی نیری اسپتال کلینک کو بدھ سے بند کیا جا رہا ہے تا وقتیکہ وہاں ویکسین کی قلت پر قابو پا لیا جائے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ ان کلینکوں میں جن لوگوں نے ویکسی نیشن کے لئے رجسٹریشن کروائی تھی وہ کینسل کر دی گئی ہے تاہم جیسے ہی ویکسین کا نیا اسٹاک پہنچے گا ان لوگوں کو ویکسی نیشن کے لئے بلا لیا جائے گا۔