افغانستان میں ایک مستحکم حکومت کا قیام ہی افغانستان کے مسائل کا حل ہے، وزیراعظم عمران خان

 

قومی آواز،
قومی نیو ز 26اگست،2021
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں ایک مضبوط اور مستحکم حکومت ہی افغانستان کے تمام مسائل کا حل ہے- انہوں نے یہ بات اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر سے ملاقات کے دوران کہی۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں ہنگامی حالات کے دوران خوراک کی فراہمی میں ورلڈ بینک کا کردار قابل تعریف ہے جبکہ پاکستان بھی عالمی ادارہ خوراک کے مختلف منصوبوں سے مستفید ہو رہا ہے۔ اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے افغان شہریوں کو خوراک کی فراہمی پر پاکستان کی تعریف کی اور افغان پناہ گزینوں کی امداد پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔


متعلقہ خبریں