افغان خانہ جنگی جاری،جلال آباد جیل پر حملہ ، ستائیس ہلاک ،درجنوں زخمی

قومی آواز :جلال آباد،
کینیڈین نیوز3، اگست، 2020،
افغانستان میں خانہ جنگی جاری ہے اور گذشتہ روز جلال آباد جیل پر درجنوں جنگجوﺅں نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں ستائیس افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ۔اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سات سو قیدی بھی جیل سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔اس حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی ہے ۔ واضح رہے کہ کابل حکومت نے داعش اور دیگر جنگجوﺅں کو بقر عید پر جنگ بندی کی پیشکش کی تھی مگر افغان دھڑوں نے جنگ جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔


متعلقہ خبریں