قومی آواز، البرٹا میں ہونے والی ایک موج مستی پارٹی کے شرکاء اس وقت حیران و پریشان رہ گئے جب انہیں ایمبولینسوں میں ڈال کر اسپتال پہنچایا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔
کینیڈین نیو ز 24ستمبر،2021
وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے پارٹی میں شریک لوگوں میں کورونا وائرس پایا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حیرت انگیز بات یہ ہے پارٹی میں شریک ہونے والوں کو پہلے سے ہی علم تھا کہ انہیں کوروناہو جائے گا کیونکہ شرکاء نے پلان بنایا تھا کہ وہ خود کو کورونا کرکے اپنے امیون سسٹم کو بہتر کریں گے۔ اس بارے میں مزید جاننے کی کوشش کی جارہی ہے کہ یہ پارٹی کن مقاصد کے تحت منعقد کی گئی تھی۔