القاعدہ اگلے سال تک امریکہ پر دوبارہ حملہ کرنے کے قابل ہو سکتی ہے،امریکی خفیہ رپورٹ جاری

 

 

قومی آواز،

عالمی نیو ز 16ستمبر،2021

 

امریکی انٹیلی جنس کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے افغانستان میں طالبان کے برسر اقتدار آنے کے بعد القائدہ نے بھی اپنی سرگرمیاں شروع کردی ہیں اور ان کی نقل و حرکت کی تفصیلات موصول ہو رہی ہیں۔ اس بات کا انکشاف اینٹلی جنس اور نیشنل سکیورٹی الائنس کانفرنس میں امریکی حکام نے کیا۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔حکام نے بتایا کہ القاعدہ افغانستان میں دو سال کے عرصے میں امریکہ پر دوبارہ حملے کے قابل ہو جائے گی۔ انٹیلی جنس ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کارڈ بیر کا کہنا تھا کہ امریکہ افغانستان میں دوبارہ رسائی حاصل کرے گا تاکہ القاعدہ کو امریکہ کے لیے خطرہ بننے سے روکا جا سکے۔


متعلقہ خبریں