قومی آواز :ٹورنٹو،
کینیڈین نیوز،24ستمبر 2019،
کینیڈا میں الیکشن مہم زور و شور سے جاری ہے اور بڑے لیڈر اور سیاسی پہلوان ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی سر توڑ کوشش کر رہے ہیں۔ لبرل لیڈر جسٹن ٹروڈو اور کنزرویٹو اینڈریو شئیر الیکشن جیتنے کے لئے عوام سے بڑے بڑے وعدے کر رہے ہیں تاکہ کسی نہ کسی طرح وہ اپنی جیت یقینی بنا سکیں۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ دونوں رہنما آجکل صحت کے حوالے سے عوام کو زیادہ امیدیں دلا رہے ہیں تاہم دیکھنا ہے کہ یہ وعدے کتنا پورے ہوتے ہیں۔