قومی آواز :کراچی،
کینیڈین نیوز،28، اگست، 2020،
کراچی میں کام کرنے والے فلاحی ادارے ایڈھی فاﺅنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کی بوٹ امدادی کام کے دوران ملیر ندی میں الٹ گئی جس کے نتیجے میں فیصل ایدھی اور دیگر پانچ کارکن آدھے گھنٹے تک کشتی سے لٹکے ندی میں تیرتے رہے ۔ ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔اتفا ق سے وہاں سے گزرنے والی مچھیروں کی ایک کشتی نے دیکھ کر انہیں بچایا اور کنارے تک پہنچایا۔فیصل ایدھی نے بتایا کہ وہ ندی میں بہہ جانے والے افراد کی لاشوں کی تلاش میں وہاں گئے تھے۔