امریکہ اور جرمنی کی کمپنیوں نے کورونا ویکسین تیار کرنے کا اعلان کر دیا ، جلد مارکیٹ میں ہو گی

 

قومی آواز :نیو یارک،
کینیڈین نیوز، 10نومبر، 2020،
عالمی زرائع ابلاغ کے مطابق مشہور دوا ساز کمپنی فائزر اور جرمن کمپنی بایون ٹیک نے مشترکہ طور پر اعلان کیا ہے کہ انہوں نے کورونا پر قابو پانے کے لئے نئی ویکسین تیار کر لی ہے جس کے نتائج نوے فیصد تک درست آئے ہیں۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ ویکسین سو میں سے نوے افراد کو کورونا کے حملے سے بچا سکتی ہے۔امریکی صدر نے اس اعلان پر امریکی کمپنی فائزر کو مبارکباد دی ہے۔ اب یہ توقع ہو چلی ہے کہ اگلے سال تک کورونا وباءپر قابو پانے میں بڑی حد تک کامیابی حاصل کر لی جائے گی۔


متعلقہ خبریں