قومی آواز :نیو یارک،
کینیڈین نیوز28 مئی ، 2020،
امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہو گئی ہے۔ حالات و واقعات پر نظر رکھنے والے ماہرین کا خیال ہے کہ یہ تعداد ویت نام اور کوریا میں مرنے والے امریکیوں سے زیادہ ہے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔گلوبل ہیلتھ پالیسی کے ایسو سی ایٹ ڈائریکٹر جوش میکاڈ کا کہنا ہے کہ ان اموات سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ وائرس کتنا خطرناک ہے۔اس وائرس سے اب تک دنیا بھر میں پانچ اعشاریہ چھ ملین لوگ متاثر ہو چکے ہیں۔