امریکہ میں کورونا میں تشویشناک اضافہ، پاکستانی سفارتخانہ بند کر نے کا اعلان

قومی آواز :اسلام آباد،
کینیڈین نیوز4،جنوری، 2021،
پاکستانی سفارتخانے کے ترجمان کے ایک بیان کے مطابق امریکہ میں کورونا کیسز میں اضافے اور تشویشناک صورتحال کے پیش نظر واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی سفارتخانہ بند کر دیا گیا ہے تاہم یہ بندش صرف تین دن کے لئے ہو گی۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ سفارتخانے میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکاﺅ کیا جائے گا اور تمام عملے کا کورونا ٹیسٹ بھی کروایا جائے گا۔اس دوران ویزہ اور پاسپورٹ کے لئے آن لائن سروس جاری رہے گی۔


متعلقہ خبریں