امریکہ کی جوہری معلومات چوری، واقعہ میں ملوث انجینئر اہلیہ سمیت گرفتار

 

قومی آواز

عالمی نیو ز، 11  اکتوبر ،2021

امریکہ میں جوہری معلومات کی چوری کے ایک واقعہ کاپتہ چلا ہے جس کے مطابق امریکی بحریہ کے ایک انجینئر جوناتھن نے اپنی اہلیہ کے ساتھ مل کر امریکہ کی  جوہری معلومات کسی نامعلوم ذرائع کو فروخت کیں۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ جوڑے پر فردِ جرم عائد کرکے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جوڑے کی گرفتاری کے لیے ایف بی آئی کے ایک ایجنٹ کو خریدار کے بہروپ میں ان کے پاس بھیجا گیا تھا۔ ملزمان نے معلومات ایک لاکھ ڈالر کے عوض فروخت کیں۔ واقعے کی مزید چھان بین کی جا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں