قومی آواز :مشی گن،
کینیڈین نیوز 9،اکتوبر، 2020،
امریکی ادارے ایف بی آئی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ریاست مشی گن کی خاتون گورنر گریچن وٹمر کو اغوا کرنے کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے تیرہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ان افراد کا تعلق دائیں بازو کی ایک سفید فام نسل پرست تنظیم سے بتایا جاتا ہے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔وٹمر کا تعلق ڈیموکریٹک پارٹی سے ہے اور وہ صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کی شدید ناقد ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ امریکہ میں نسل پرستی کو ہوا دے رہے ہیں۔