قومی آواز اسلام آباد فیس بک پر ہونے والی دوستی محبت میں بدل گئی اور امریکی خاتون پولیس اہلکار پاکستانی لڑکے کی محبت میں سات سمندر پار شانگلہ پہنچ گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق شانگلہ کے رہائشی تاسیر اللہ اور امریکی پولیس اہلکار ارما انجلی کی پہلی ملاقات فیس بک پر ہوئی اور پھر یہ دوستی آہستہ آہستہ محبت میں بدل گئی ۔ نو ماہ فیس بک پر محبت کے وعدے کرنے کے بعد دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا اور ارما تاسیراللہ کی محبت میں لاس ویگاس سے پار پاکستان چلی آئی۔ ارما نے اسلام قبو ل کیا اور دونوں رشتہ ازدواج میں بندھ گئے ،تاسیر اللہ اور ارماکی نکاح کی تقریب اسلام آباد میں ہوءی جبکہ حق مہر ایک لاکھ روپے مقرر کیاگیا۔ شادی کے بعد ارما اور تاسیراللہ خوش ہیں اور گھومنے،پھرنے کےساتھ ساتھ شانگلہ میں رشتے داروں کے ہاں دعوتیں کھا رہے ہیں۔