انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آفیشلز کی جانب سے 2021میں دورہ پاکستان کی تصدیق

قومی آواز :لاہور،
کینیڈین نیوز، 18نومبر، 2020،
پاکستان کرکٹ بورڈ ترجمان کے مطابق انگلش کرکٹ حکام نے 2021میں دورہ پاکستان کی تصدیق کر دی ہے۔انگلینڈ کی ٹیم اگلے سال اکتوبر میں پاکستان آئے گی اور دو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔ یہ میچز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ انگلینڈ کی ٹیم کا یہ دورہ سولہ سال کے بعد پہلا دورہ ہو گا ۔ سیریز کے بعد پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ کھیلنے بھارت جائیں گی۔


متعلقہ خبریں