قومی آواز :ٹورنٹو،
کینیڈین نیوز31 مئی ، 2020،
اونٹاریو میں کورونا کے وار جاری ہیں اور پچھلے صرف ایک دن میں تین سو چھبیس نئے کیس سامنے آئے ہیں جبکہ انیس افراد کی موت ہو گئی ہے۔ اونٹاریو میں مرنے والوں کی تعداد دو ہزار دو سو چھیاسٹھ تک پہنچ گئی ہے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔
طبی رہائشی اداروں کی وزارت کے مطابق زیادہ تر اموات ہیلتھ کئیر کے اداروں میں ہوئی ہیں جہاں اولڈ ایج کے افراد کو رکھا جاتا ہے۔اونٹاریو میں اس وقت کورونا کے کنفرم کیسز کی تعداد ستائیس ہزار آٹھ سو انسٹھ ہے۔