قومی آواز :ٹورنٹو،
کینیڈین نیوز،3مارچ ، 2020،
اونٹاریو ریجن میں کرونا وائرس کے تین نئے کیس دریافت ہوئے ہیں جس کے بعد کرونا کیسز کی کل تعداد اٹھارہ ہو گئی ہے۔وزارت صحت کا کہنا ہے کہ یہ تمام افراد ایران یا مصر سے ہو کر آئے ہیں یا ان کے اہل خانہ میں سے کسی کو کرونا تشخیص ہوا ہے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔چیف میڈیکل آفیسر ڈیوڈ ولیم کا کہنا ہے کہ انہیں خدشہ ہے کہ ابھی کرونا وائرس کے مزید کیسز رپورٹ ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے شہریوں سے احتیاط کی اپیل کی ہے۔