قومی آواز :ٹورنٹو،
کینیڈین نیوز،20 جون، 2020،
اونٹاریو میں کورونا کے وار مسلسل جاری ہیں اور روزانہ سو سے زائد کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں اور گذشتہ روز اکتیس افراد اپنی زندگی کی بازی ہار گئے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ اب تک اونٹاریو میں ٹوٹل تینتیس ہزار تین سو ایک کیسز سامنے آ چکے ہیں۔وزیر صحت کرسٹین ایلٹ کا کہنا ہے کہ یومیہ ڈیٹا سے شہریوں کو کسی قسم کا اندازہ نہیں لگانا چاہیے یہ صرف ماہرین کا ہی کام ہے۔