قومی آواز :
کینیڈین نیوز،8اپریل ، 2021
پریمر ڈگ فورڈ کی جانب سے دئیے جانے والے ایک حکم کے مطابق اونٹاریو بھر میں کورونا کے خلاف حفاظتی اقدام کے طور پر گھروں تک محدود رہنے کے قانون پر عمل درآمد شروع ہو گیا ہے اور لوگ اپنے تمام کام کاج چھوڑ کر گھروں تک محدوڈ ہو گئے ہیں ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔جس کی وجہ سے شاہراہیں ویران اور سڑکیں سنسان ہو گئی ہیں۔یہ حکم اس وقت جاری کیا گیا جب طبی حلقوں اور دیگر صحت سے متعلق ایجنسیوں اور افراد نے حکومت پر پابندیاں نرم کرنے پر شدید تنقید کی تھی اور اسے اونٹاریو انتظامیہ کی غفلت قرار دیا تھا۔