قومی آواز، قومی نیوز،17مئی ،2021 پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے او آئی سی سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیلی جارحیت رکوانے اور فلسطینیوں پر مظالم بند کروانے کے لئے اقدامات کرے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ فلسطین کی موجودہ صورتحال پر سعودی عرب کی جانب سے او آئی سی کے وزراء خارجہ کا اجلاس طلب کیا گیا جس میں سعودی وزیر خارجہ نے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی اور کشیدگی پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ۔ اجلاس میں موجود شرکاء نے فلسطینیوں پر ہونے والی اسرائیلی بمباری کی مذمت کی ۔