قومی آواز : کینیڈین نیوز،16مارچ ، 2021، اپر کینیڈا کالج میں کورونا کیسز کے انکشاف کے بعد کالج انتظامیہ نے کالج عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ کالج کے اسٹاف میں بار ہ افراد میں کورونا وائرس پایا گیا ہے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔طبی ماہرین کے مطابق یہ وائرس کمیونٹی تعلقات کی وجہ سے پھیلا ہے ۔ انتظامیہ نے پورے کالج کے اسٹاف اور طلباءکا کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔انتظامیہ کے مطابق اب کالج ٹیسٹ رزلٹ آنے کے بعد ہی کھولا جا سکے گا۔