قومی آواز :
قومی نیوز،17مارچ ، 2021،
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا کوئی مستقبل نہیں ہے اور اپوزیشن کو اس کے حال پر چھوڑ دینا چاہئے۔انہوں نے یہ بات سیاسی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کے دوران کہی۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ اجلاس میں وفاقی وزراءنے شرکت کی۔ اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقعے پر کورونا کی وجہ سے وزیر اعظم نے اپنے مالا کنڈ اور دیگر مقامات کے جلسے ملتوی کرنے کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک مشکل معاشی حالات سے گزر رہا ہے تاہم ان کی حکومت عوام کی امنگوں پر پورا اترے گی۔