اگر برآمدات کا ہدف حاصل نہ ہوا تو پیسے مانگنے پھر آئی ایم ایف کے پاس جانا ہو گا، وزیراعظم عمران خان

قومی آواز
قومی نیو ز ، 12جنوری ،2022
وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ اگر ملک کی برآمدات کا ہدف حاصل نہ ہوسکا تو پاکستان مزید پیسے مانگنے کے لیے دوبارہ آئی ایم ایف کے پاس جانے پر مجبور ہوگا۔ انہوں نے یہ بات راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیراہتمام 14 انٹرنیشنل چیمبر سمٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے تمام معاشی اشاریے بلندی کی جانب جا رہے ہیں۔ حکومت نے کورونا اور دیگر بحرانوں پر قابو پایا ہے اور وہ مزید ایسے چیلنج سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی توجہ برآمدات اور ٹیکس کو بڑھانے پر مرکوز ہے۔


متعلقہ خبریں