قومی آواز،
اسپورٹس نیوز،24مئی،2021
اے سی سی نے اس خبر کی تصدیق کی ہے کہ ایشیاء کپ اس سال منعقد نہیں کیا جا سکے گا بلکہ کپ کے انعقاد کو 2023تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔بتایا گیا ہے کہ کونسل نے یہ فیصلہ انٹرنیشنل شیڈول اور کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے کیا ہے۔ایشائی کونسل کے مطابق اے سی سی ایگزیکٹو بورڈ اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے کپ کے التوا کا مشکل فیصلہ کرنا پڑا۔یہ دوسرا موقع ہے کہ ایشائی کونسل نے ایشیاء کپ ملتوی کیا ہے۔