قومی آواز،
قومی نیوز،29جون،2021
پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی سے منظور ہونے والا بجٹ غیر قانونی ہے جسے پیپلز پارٹی مسترد کرتی ہے۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔انہوں نے کہا کہ اسپیکر نے صرف آواز سن کر ہی بجٹ منظور کروا دیا حالانکہ انہیں اس سلسلے میں ارکان کی گنتی کروانی چاہیے تھی۔ انہوں نے بجٹ کو آئی ایم ایف کا بجٹ قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کرنے کا اعلان کیا۔