قومی آواز :رنگون
عالمی نیوز9،فروری، 2021،
برما میں مارشل لاءکے خلاف عوامی احتجاج میں شدت آ گئی ہے اور دار الحکومت رنگون اور دیگر شہروں میں فوجی بغاوت کے خلاف بڑے عوامی مظاہرے ہوئے ہیں۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ لوگوں نے سرخ غبارے لہرا کر عوامی نمائندوں کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کیا جبکہ برمی فوج نے ملک میں انٹر نیٹ اور دیگر الیکٹرانک رابطوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ عوامی مظاہروں میں لوگوں نے فوجی اقتدار کے خلاف اور جمہوری رہنما آنگ سان سوچی کے حق میں نعرے لگائے اور فوج سے اقتدار چھوڑنے کا مطالبہ کیا۔