قومی آواز :
کینیڈین نیوز،30مارچ ، 2021
برٹش کولمبیا کی حکومت نے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز سے نمٹنے کے لئے سخت ترین اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بات کا اعلان بی سی کی ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر بونی ہنری نے اپنے ایک بیان میں کیا۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ انہوں نے کہا کہ یکم اپریل سے انیس اپریل تک انڈور ڈائننگ اور فٹنیس سینٹرز معطل رہیں گے۔انہوں نے اسکی ریزورٹ پر بھی پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ پچھلے تین دنوں میں بی سی میں ڈھائی ہزار سے زائد کورونا کیس رجسٹرڈ ہوئے ہیں جو کہ ایک الارمنگ صورتحال ہے۔ انہوں نے پچھلے ہفتے ہٹائی گئی چند پابندیوں کو بھی دوبارہ لاگو کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پریمر جان ہورگن کا کہنا ہے کہ کورونا کی یہ شرح نا قابل قبول ہے ۔ انہوںنے پچپن سال سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین لگانے کے عمل کو تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔