قومی آواز
اسپورٹس نیو ز ، 20جنوری ،2022
اونٹاریو میں بیس بال اسپورٹس کی ہسٹری میں پہلی بار ایک ٹیم کی جانب سے خاتون کوچ کا تقرر کیے جانے پرجیم ویراکا زبردست خیر مقدم کیا گیا ہے اور ٹیم کے کھلاڑیوں اور شائقین کی جانب سے بھی ان کا استقبال کیا گیا۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔ 38 سالہ جیم ویرا اپنے بچپن سے ہی بیس بال کی کھلاڑی رہی ہیں مگر سولہ سال کی عمر میں ایک انجری کی وجہ سے ان کا کیریئر ختم ہو گیا تھا جس کے بعد سے وہ کوچ کی ذمہ داری ادا کر رہی ہیں۔ جلیو جے نے انہیں اپنی بی ٹیم کے لیے بیٹنگ کوچ کے طور پر سائن کیا ہے۔