قومی آواز، شوبز نیو ز4اگست،2021 بھارت میں راج کندرا اور شلپا شیٹھی اسکینڈل کے بعد اب ایک اور اسکینڈل سامنے آیا ہے جس میں بنگال کی اداکارہ اور ماڈل نندیتا دتہ ملوث پائی گئی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ پولیس نے نندیتا دتہ اور ان کے ایک ساتھی مینک گھوش کو بنگال کے علاقے ڈم ڈم سے گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق یہ کاروائی متاثرہ لڑکیوں کی جانب سے شکایت پر کی گئی جن کا الزام ہے نندیتا دتہ نے انہیں ماڈل بنانے کا جھانسہ دے کر ان کی نا زیبا ویڈیوز بنائی تھیں۔