بھارتی پولیس کی مسلمانوں سے کورونا کے خلاف بچاﺅ کے لئے دعائیں کرنے کی اپیل

 

قومی آواز :
عالمی نیوز23اپریل ، 2021

بھارتی پولیس نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ماہ رمضان المبارک میں ملک سے کورونا کے خاتمے اور بچاﺅ کے لئے دعائیں کریں۔ ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔
سوشل میڈیا میں وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک پولیس اہلکار میگا فون پر مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد دینے کے علاوہ مسلمانوں سے کورونا کے خاتمے اور بچاﺅ کے لئے دعائیں کرنے کی اپیل بھی کر رہا ہے۔واضح رہے کہ بھارت میں ان دنوں کورونا کی صورتحال بہت خراب ہے اور مریضوں کو آکسیجن کی فراہمی بھی مشکل ہو گئی ہے اور اسپتال بھر جانے کے سبب لوگ سڑکوں پر پڑے ہیں۔


متعلقہ خبریں