قومی آواز :
شوبز نیوز،30مارچ ، 2021
بھارت کے نوجوان پنجابی گلو کار دل جان امرتسر کے قریب ایک ٹریفک حادثے میں جان کی بازی ہار گئے۔وہ اپنے آبائی شہر سے امرتسر جا رہے تھے کہ جانڈیالہ کے مقام پر ان کی کار حادثے کا شکار ہو گئی ۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ انہیں شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا تھا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئے۔ دل جان 2012میں میوزک شو سر شیتھرا میںشریک تھے جس میں پاکستان اور بھارت کا موسیقی کا مقابلہ ہوا تھا اور پاکستانی گلوکار نبیل شوکت علی فاتح قرار پائے تھے جبکہ دل جان رنر اپ رہے تھے۔