بھارت میں کمبھ میلہ جو ش و خروش سے جاری ، ایک لاکھ چوراسی ہزار کیس آ گئے

 

قومی آواز :
عالمی نیوز،14اپریل ، 2021
بھارت میں کورونا وباءپھیلنے کے باوجود حکام نے کمبھ میلے کی اجازت دے دی جس کے بعد ہر دوار میں پچیس لاکھ سے زائد ہندو اپنا مذہبی تہوار منانے کے لئے گنگا اشنان کے لئے پہنچ گئے۔ اس موقع پر پولیس اپنی تمامتر کوششوںکے باوجود بھی کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کروا سکی۔ ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔کمبھ میلے کے دوسرے روز ہی بھارت میں کورونا کا پارہ چڑھ گیا اور کیسز کی تعداد میں اب تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور یومیہ ایک لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔ بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد بھی اب ایک کروڑ چھتیس لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔


متعلقہ خبریں