بھارت کے خلاف پاکستانی ڈوزیر 80 سے زائد ممالک کو روانہ، مثبت نتائج سامنے آگئے

 

قومی آواز،
قومی نیو ز 28ستمبر،2021
بھارتی مظالم اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی جانب سے تیار کیے گئے ڈوزیر کو دنیا کے 80 سے زائد ممالک میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں وزارت خارجہ نے متعدد ممالک کے سفیروں سے ملاقات کرکے ڈوزیر ان کے حوالے کیا۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس ڈوزیر کے جواب میں مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں اور برطانوی ایوان نمائندگان, یورپی پارلیمان اور امریکی کانگریس کی متعلقہ کمیٹیوں میں اس کی بازگشت سنائی دی ہے اور اس پر مباحثوں کا آغاز ہو گیا ہے۔


متعلقہ خبریں